22 اگست، 2026، 11:50 AM

ترکی نے نتن یاہو کے خلاف انٹرپول ریڈ نوٹس کی درخواست دے دی

ترکی نے نتن یاہو کے خلاف انٹرپول ریڈ نوٹس کی درخواست دے دی

ترک وزیر انصاف کے مطابق غزہ جانے والے گلوبل فریڈم فلوٹیلا کے معاملے میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور افک موسکووچ کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری ہونے کے بعد بین الاقوامی سطح پر تلاش کا عمل شروع کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترکی نے غزہ جانے والے گلوبل فریڈم فلوٹیلا کے معاملے میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور افک موسکووچ کے خلاف انٹرپول ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔

ترکی کے وزیر انصاف آکن گورلیک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ دونوں افراد کے خلاف 14 جولائی کو نسل کشی سمیت متعدد الزامات کے تحت گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے تھے اور وزارت داخلہ سے ان کی بین الاقوامی سطح پر تلاش کا عمل شروع کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ مقدمہ استنبول کی 11ویں فوجداری عدالت میں زیر سماعت ہے اور اس میں مجموعی طور پر 35 ملزمان شامل ہیں۔ مقدمہ ان شہریوں کے خلاف مسلح کارروائی سے متعلق ہے جو بین الاقوامی پانیوں میں غزہ کے لیے انسانی امداد لے کر جا رہے تھے۔

ترک وزیر انصاف کے مطابق نیتن یاہو اور موسکووچ پر انسانیت کے خلاف جرائم، تشدد، دانستہ طور پر زخمی کرنے، غیر قانونی طور پر آزادی سلب کرنے، املاک کو نقصان پہنچانے، سنگین نوعیت کی ڈکیتی اور ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو ہائی جیک کرنے سمیت دیگر الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔

ترک حکام نے افک موسکووچ کے بارے میں اس سے زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

آکن گورلیک نے اپنے بیان میں کہا کہ ترکی غزہ میں کیے گئے جرائم کو دبانے یا ان کے مرتکبین کو سزا سے استثنی دینے کی اجازت نہیں دے گا۔

News ID 1940801

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha